14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںصدر زرداری سے بحرین کے سفیر کی ملاقات

صدر زرداری سے بحرین کے سفیر کی ملاقات


صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے ملاقات کی—فوٹو: اے پی پی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے ملاقات کی ہے۔

ایوانِ صدر کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، بحرین کی لیڈر شپ کا حالیہ دورۂ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔

صدرِ مملکت نے بحرین کو یو این سیکیورٹی کونسل کی رکنیت پر مبارک باد دی اور پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بحرین کے اظہارِ یکجہتی پر اظہارِ تشکر کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔

صدرِ مملکت نے پاکستان میں خوراک، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو دعوت دی اور کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

صدرِ پاکستان آصف زرداری نے 1 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو عزت اور مواقع فراہم کرنے اور پاکستانی قیدیوں کی شاہِ بحرین کی جانب سے معافی پر اظہارِ تشکر کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات