14 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسڈنی فائرنگ، حملہ آور کو پکڑنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

سڈنی فائرنگ، حملہ آور کو پکڑنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی


–فوٹو: اسکرین گریب

سڈنی کے بونڈائی بیچ پر دہشتگردی کے واقعے میں ملوث حملہ آور کو پکڑنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ایک شخص کو حملہ آور سے بندوق چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 69 سالہ بورس گرمن اور ان کی اہلیہ 61 سالہ صوفیہ نے حملہ آور کو گرایا اور بندوق چھینی۔

اس دوران حملہ آور نے دوسری بندوق نکال کر دونوں کو گولی مار دی۔ یہ جوڑا اتوار کے روز ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے پہلے دو افراد تھے۔

یاد رہے کہ اتوار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے ایک تہوار کی تقریب پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے فائرنگ میں ملوث بھارتی شہری ساجد اکرم اور ان کے بیٹے نوید اکرم کے عالمی دہشت گرد نیٹ ورک سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات