18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسڈنی حملہ، ملزم پر فرد جرم عائد، دہشتگردی سمیت 59 الزامات

سڈنی حملہ، ملزم پر فرد جرم عائد، دہشتگردی سمیت 59 الزامات


کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں بونڈائی کے ساحل پر حملے کے دوران زخمی ہونے والےحملہ آور نوید اکرم پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں، آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔ 24 سالہ ملزم نوید اکرم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی اور والد ساجد اکرم ہلاک ہو گیا تھا۔ حملے کے دوران مارے گئے ملزم ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدر آباد سے ہے۔آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد کوما میں جانے والے دوسرے حملہ آور نوید اکرم کو ہوش میں آنے کے بعد فرد جرم عائد کی گئی، جس کے بعد اب تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔واقعے سے متعلق ایک خاتون عینی شاہد نے بتایا ہے کہ جب اس نے حملہ آور کو دیکھا تو وہ گاڑی سے نکل رہا تھا اور ایسا لگا جیسے وہ ٹھوکر کھا کر گرا اور بیساکھیاں اٹھا رہا ہے لیکن دوسرے ہی لمحے اس نے بڑی بندوق نکال لی اور فائرنگ شروع کردی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات