جدہ (شاہد نعیم)سعودی عرب نے نوجوانوں کے عالمی مصنوعی ذہانت مقابلے WAICY 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پہلا مقام حاصل کر لیا اور مجموعی طور پر 26 اعزازات اپنے نام کیے۔اس مقابلے میں سعودی عرب نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا جو دوسرے نمبر پر رہا جبکہ انڈونیشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کینیڈا اور پاکستان مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر رہے۔ یہ کامیابی عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے کردار اور مسلسل کامیابیوں کا تسلسل ہے۔
