23 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومقومی خبریںسرجانی کے مکان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

سرجانی کے مکان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے ایک مکان سے 25 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کومل کو اس کے سابقہ منگیتر راشد نے سر پر لوہے کا پائپ مار کر قتل کیا۔

ملزم نے 12 روز قبل مقتولہ کا گھر کرائے پر لیا اور وہ تین روز سے اس کے ساتھ رہ رہی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ راشد منگنی کے بعد روزگار کے لیے دبئی چلا گیا تھا، کومل نے بعد میں کسی اور سے شادی کرلی تھی اور اب شوہر سے خلع کے لیے کیس کر رکھا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم راشد نے قتل کے بعد اپنی ماں کو فون کرکے کہا کہ گھر سے کہیں چلی جاؤ میں نے کومل کو قتل کیا ہے پولیس آئے گی۔

مقتولہ کے والدین کا گھر اور جس گھر میں قتل ہوا وہ آمنے سامنے ہیں، واردات کے وقت مقتولہ کے والدین رشتہ داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے۔

پولیس کی جانب سے فرار ملزم راشد کی تلاش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات