اسلام آباد پولیس میں رواں سال 1039 ریکارڈ پروموشنز ہوئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 5 ہیڈ کانسٹیبل کی اے ایس آئی، 38 کانسٹیبل کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی گئی۔
رواں سال ریکارڈ 1039 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ رواں سال 10 ڈی ایس پیز کو ایس پی اور 27 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی جبکہ 94 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
ترجمان کے مطابق 189 اے ایس آئی کی سب انسپکٹر،311 ہیڈ کانسٹیبل کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی ہوئی جبکہ 388 کانسٹیبل کو ہیڈ کانسٹیبل اور 40 کلیریکل اسٹاف کی بھی اگلے عہدوں پر ترقی ہوئی۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جس افسر کو ترقی کا حق ہے اس کو فوری پروموٹ کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس کے افسران دن رات عوام کی خدمت پر مامور ہیں۔
