22 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوحیدرآباد، پھلیلی پولیس کا منشیات فروشوں سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت...

حیدرآباد، پھلیلی پولیس کا منشیات فروشوں سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار



حیدرآباد:

پھلیلی پولیس نے دورانِ گشت گڈس ناکہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار منشیات فروشوں (آئس ڈیلرز) کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت حمیر علی ولد میر محمد ہالیپوٹو ساکن ٹنڈو آغا، حیدرآباد اور کاوش ولد مشتاق علی رند ساکن اللہداد چند گوٹھ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دونوں زخمی ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور کے دو پستول برآمد کیے گئے ہیں۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات