14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوحکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی

حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی



وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-2027 کیلئے بجٹ سازی کا عمل شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کردیا جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمشنز سے ٹیکس تجاویز طلب کرلی ہیں اور تمام فیلڈ فارمشنز سے کہا گیا ہے دس فروری 2026 اپنی تجاویز ارسال کردیں۔ 

ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیف کلیکٹرز آف کسٹمز اور تمام ڈائریکٹر جنرلز کو مراسلے ارسال کردیے، جن میں چیف کلیکٹرز آف کسٹمز اور تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال 2026-2027 کے لیے کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویز ارسال کی جائیں۔

مراسلے کے مطابق یہ تجاویز کسٹمز قوانین و طریقہ کار اور کسٹمز ایکٹ 1969 میں ممکنہ ترامیم سمیت ٹیکس ریونیو بڑھانے سے متعلق بھجوائی جائیں جو تجاویز دی جائیں انکے ساتھ اسکی معقول وجوہات بھی بتائی جائیں۔

چیف کلیکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کی جامع اور یکجا شدہ تجاویز دس فروری 2026 تک لازمی طور پر ایف بی آر کو ای میل کے ذریعے ارسال کریں، جس کے بعد ہارڈ کاپی بھی بھجوائی جائے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ تجاویز کی تیاری کے لیے دو علیحدہ فارمیٹس اور انیکس فراہم کیے گئے ہیں جنہیں صرف ایم ایس ورڈ میں مکمل کیا جائے کسی اور فارمیٹ کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، مزید یہ کہ تجاویز مرتب کرتے وقت کسٹمز ایکٹ 1969 اور موجودہ قواعد و ضوابط کا بغور مطالعہ اور مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات