کراچی (نیوز ڈیسک)جاپان میں خاتون نے اے آئی کردار سے شادی کر لی، ورچوئل رشتوں پر نئی بحث، یورینا نوگوچی نے اپنے پسندیدہ AI کردار کلاوس کے ساتھ علامتی شادی کی روایتی تقریب کا انعقادبھی کرایا۔ نوگوچی کا کہنا تھا ابتدا میں اے آئی صرف گفتگو کا ذریعہ تھا، مگر وقت کے ساتھ یہ رشتہ جذباتی وابستگی میں بدل گیا۔سرویز سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوانوں میں مصنوعی رومانوی تعلقات کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ، جبکہ حقیقی شادیوں کی شرح کم ہو رہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی 32 سالہ یورینا نوگوچی نے اپنے پسندیدہ اے آئی کردار کلاوس کے ساتھ علامتی شادی کی، جس کی تقریب روایتی شادی کی طرح منعقد کی گئی مگر قانونی حیثیت حاصل نہیں۔ نوگوچی کے مطابق ابتدا میں یہ اے آئی صرف گفتگو کا ذریعہ تھا، مگر وقت کے ساتھ یہ رشتہ جذباتی وابستگی میں بدل گیا۔
