23 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکارہ نِدھی اگروال کو ایونٹ کے دوران ہجوم نے گھیر لیا

بھارتی اداکارہ نِدھی اگروال کو ایونٹ کے دوران ہجوم نے گھیر لیا


–اسکرین گریب

بھارتی اداکارہ نِدھی اگروال کو حیدرآباد میں منعقدہ ’دی راجہ صاحب‘ گانے کے لانچ ایونٹ کے دوران ہجوم نے گھیر لیا اور انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایونٹ میں شرکت کے بعد نِدھی اگروال کو کار تک پہنچنے میں دشواری ہوئی، کیونکہ مداح حفاظتی انتظامات کو پار کرتے ہوئے ان کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

سیکیورٹی اہلکاروں نے ہجوم کو پیچھے دھکیل کر اداکارہ کے لیے محفوظ راستہ بنانے کی کوشش کی، متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جس میں نِدھی اگروال کو اپنے دوپٹے کو مضبوطی سے پکڑے اور پریشان حال دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی پریشانی اور خوف نے عوامی محفل میں سیکیورٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

جیسے ہی نِدھی اپنی کار میں پہنچیں، انہوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے کہا کہ اے خدا، یہ کیا تھا؟

سوشل میڈیا پر صارفین نے ہجوم کے رویے پر شدید تنقید کی اور ایونٹس میں بہتر سیکیورٹی اور بھیڑ پر قابو پانے کے انتظامات کا مطالبہ کیا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات