بلوچستان کے ضلع ژوب کے ٹرک اڈہ میں کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے سے 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں سے 6 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں ٹرک اور آئل ٹینکر کا عملہ شامل ہے جبکہ فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
