کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں کے آر ایل اور او جی ڈی سی ایل نےمیچ جیت لئے۔ اوجی ڈی سی ایل نے ایس این جی پی ایل کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ اوجی ڈی سی ایل کے امام الحق ناٹ آؤٹ 129 اور دانش عزیز نے 49 رنزبنائے۔ ا یس این جی پی ایل کے محمد شہزاد نے 65 اور کامران غلام نے 49 رنزبنائے۔ امام الحق پلیئر آف دی میچ رہے۔ کے آر ایل نے سرکاری ٹی وی کو 71 رنز سے ہرادیا۔ کے آر ایل کے شاہ زیب خان 87 ،افتخار احمد 63 ناٹ آؤٹ ہوئے۔ ارشد اقبال نےچار وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ رہے۔ اوجی ڈی سی ایل نے مسلسل پانچواں میچ جیتا ہے۔
