14 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسکولوں کے داخلے کی عمر میں بڑی تبدیلی

اسکولوں کے داخلے کی عمر میں بڑی تبدیلی


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات نے اسکولوں میں داخلے کے لیے عمر کی حد سے متعلق پالیسی میں بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جو تعلیمی سال 27-2026ء میں نافذ ہو گی۔

نئی پالیسی کے تحت بچوں کے داخلے کے لیے عمر کی آخری تاریخ 31 اگست کے بجائے اب 31 دسمبر مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ وزارتِ تعلیم کی سفارش پر ایجوکیشن، ہیومن ڈیولپمنٹ اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کونسل نے منظور کیا۔

یہ تبدیلی ان تمام اسکولوں اور کنڈرگارٹن پر لاگو ہو گی جن کا تعلیمی سال اگست یا ستمبر میں شروع ہوتا ہے۔

نئے ضوابط کے مطابق پری کنڈرگارٹن میں داخلے کے لیے بچے کی عمر 31 دسمبر تک 3 سال ہونی چاہیے۔

کنڈرگارٹن ون کے لیے 4 سال، کنڈرگارٹن ٹو کے لیے 5 سال اور گریڈ ون میں داخلے کے لیے بچے کی عمر 6 سال ہونا ضروری ہو گا۔

اماراتی حکام کے مطابق یہ عمر کی حد برطانوی، فرانسیسی اور دیگر بین الاقوامی تعلیمی نظاموں کے مطابق رکھی گئی ہے تاکہ مختلف نصاب کے درمیان طلبہ کی منتقلی آسان بنائی جا سکے۔

یہ پالیسی صرف نئے داخلوں پر لاگو ہو گی، جو بچے پہلے سے اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں، ان پر وہی عمر کی شرائط لاگو رہیں گی جو ان کے داخلے کے وقت مقرر تھیں۔

اپریل میں تعلیمی سال شروع کرنے والے پاکستانی اسکولوں کے لیے داخلے کی آخری تاریخ بدستور 31 مارچ ہی رہے گی اور ان کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ فیصلے سے قبل 39 ہزار سے زائد بچوں کے تعلیمی ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ کم عمر میں اسکول شروع کرنے سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی، بلکہ بعض کیسز میں بہتر نتائج بھی سامنے آئے۔

حکام کے مطابق نئی پالیسی بچوں کی تعلیمی تیاری، انصاف اور متحدہ عرب امارات کے تعلیمی نظام میں یکسانیت کو فروغ دینے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات