16 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومغزہ لہو لہو4500 Years Old Temple Discovered

4500 Years Old Temple Discovered


ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر میں قدیم عبادت گاہ دریافت کی ہے جس میں کبھی سورج کی پرستش کی جاتی تھی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 16 کلو میٹر جنوب مغرب کے فاصلے پر موجود ابو غراب کے مقام پر کھدائی میں ایک قدیم عبادت گاہ دریافت کی گئی جس میں تقریباً 4500 برس قبل ’را‘ نام کے سورج دیوتا کی پرستش کی جاتی تھی۔

عبادت گاہ کی یہ جگہ سب سے پہلے 1901 میں دریافت کی گئی تھی لیکن اس وقت یہاں زیر زمین پانی کی سطح بلند تھی جس کی وجہ سے کھدائی میں مسائل کا سامنا تھا۔

سائنس دانوں کے مطابق اب اس پانی کی سطح چونکہ نیچے جا چکی ہے جس سے اس جگہ کے نصف حصے کی کھدائی ممکن ہو گئی۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ اس عبادت گاہ کے دو حصے تھے اور دونوں دریائے نیل کے قریب تھے۔ اس عبادت گاہ کا ایک ’عوامی کلینڈر‘ بھی تھا اور فلکیاتی مشاہدے کے لیے ایک چھت بھی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات