11 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، جوئنٹ یو سی انچارج کے قتل پر ایم کیو ایم کی...

کراچی، جوئنٹ یو سی انچارج کے قتل پر ایم کیو ایم کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ



کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے نیو کراچی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی جانب سے کارکنان پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق دہشت گردانہ حملے میں نیو کراچی یوسی 8 کے جوائنٹ یوسی انچارج حاجی شہزاد کی شہادت پر پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی شہر کے امن کو تباہ کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم حاجی شہزاد کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ترجمان نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان شہریوں کے تحفظ اور شہر میں قیامِ امن کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات