پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ایل آر ایچ میں سہولتوں کی کمی اور مریضوں کی شکایت سامنے آنے پر اسپتال کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
پیڈز ایمرجنسی کے سربراہ کو بھی معطل کرنےکے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ معاملے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپتال میں نوزائیدہ بچے کو بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرٍ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اسپتال کا دورہ کیا تھا۔
اس دوران وزیرِ اعلیٰ نے اسپتال کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اس ضمن میں اہم فیصلے کیے۔
