پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مالٹا پہلے نمبر پر آگیا، برطانیہ کا پاسپورٹ 35ویں نمبر پر جبکہ امریکا کا 43 ویں درجے پر ہے۔
ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، عالمی تصور، دوہری شہریت اور ذاتی آزادی سمیت دیگر عوام پر سالانہ انڈیکس کی درجہ بندی کی گئی جس میں 199ممالک کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔
پہلے نمبر پر یورپی ملک مالٹا، جبکہ درجہ بندی میں یونان، آئرلینڈ اور رومانیہ دوسرے نمبر پر ہیں تینوں ممالک کے مختلف شعبوں میں مضبوط اسکور حاصل کیے تھے۔
اس درجہ بندی میں یونان نے ویزا فری سفر کے لیے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ آئرلینڈ تصور اور آزادی کے لیے اور رومانیہ آزادی کے لیے بہترین درجہ بندی میں سرفہرست رہے تینوں ممالک نے دوہری شہریت کی دستیابی کے لیے بھی نمایاں درجہ بندی حاصل کی ہے۔
قبرص سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے تاہم برطانیہ کینیڈا اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ طور پر 35ویں نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ امریکہ 43ویں نمبر پر ہے جسے اس کے منفرد شہریت پر مبنی ٹیکس کے نظام کی وجہ سے ڈاؤن کیا گیا ہے۔
