11 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفری پابندیاں، مزید 20 ممالک کے شہری امریکا...

ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفری پابندیاں، مزید 20 ممالک کے شہری امریکا داخلے سے محروم



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پالیسی میں ایک اور سخت قدم اٹھاتے ہوئے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر امریکا کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

نئی پالیسی کے تحت ان ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہلِ خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا  رکھنے والے افراد بھی پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے ان میں شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی اور برکینا فاسو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ان افراد کے امریکا سفر پر بھی پابندی ہوگی جن کی سفری دستاویزات فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

اسی پالیسی کے تحت بعض ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔ ان ممالک میں انگولا، انٹیگوا، باربوڈا، بنین، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیر، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل جون میں افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے تازہ فیصلے کے بعد سفری پابندیوں کی زد میں آنے والے ممالک کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات