19 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹوی لاگ بنانا بھول گیا تھا، ڈکی بھائی کا اعتراف

وی لاگ بنانا بھول گیا تھا، ڈکی بھائی کا اعتراف


— اسکرین گریب

جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں گرفتار اور پھر ضمانت پر رہائی پانے والے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ 100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد ولاگ بنانا بھول گیا تھا۔

حال ہی میں ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد اپنا پہلا باقاعدہ فیملی ولاگ جاری کیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے ولاگ کا انٹرو ریکارڈ کروانے میں خاصی مشکل پیش آئی، حالانکہ ماضی میں، میں اس کام میں مہارت رکھتا تھا۔

ڈکی بھائی کے مطابق انہوں نے وی لاگ کی ریکارڈ کے لیے 30 منٹ تک بار بار ری ٹیک دیتے رہے۔ انہوں نے ولاگ میں اپنے مختلف ری ٹیکس کی ویڈیو بھی شامل کی۔

انہوں نے مزید اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ولاگز کی پہچان سمجھی جانے والی میری بچگانہ اداکاری اب کہیں کھو سی گئی ہے۔

ولاگ کے دوران ارووب نے کہا کہ میں چاہتی تھیں کہ ڈکی بھائی زیادہ سنجیدہ ہو جائیں اور وزن کم کریں، اور یہ تبدیلی جیل جانے کے بعد ہی ممکن ہو سکی۔

ڈکی بھائی نے انکشاف کیا کہ جیل جانے سے پہلے ان کا وزن 99 کلوگرام تھا، جو رہائی کے بعد کم ہو کر 81 کلوگرام رہ گیا۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی جلد ایک کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کرکے یہ اعزاز رکھنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔

حال ہی میں یوٹیوبر اس وقت خبروں کی زینت بنے جب انہیں اپنے ولاگز میں مبینہ طور پر بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر کے الزام میں 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

گزشتہ ماہ نومبر کے اختتام پر انہیں ضمانت مل گئی، جو کہ مبینہ طور پر حکام کو بھاری رقم ادا کرنے کے بعد ممکن ہوئی۔

اس سے قبل رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر واپسی کی اور ایک تفصیلی ولاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کا ذکر کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات