18 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوزیرِ اعلیٰ بہار نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹر ذہنی...

وزیرِ اعلیٰ بہار نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹر ذہنی دباؤ میں مبتلا


—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹر ذہنی دباؤ اور ڈر و خوف میں مبتلا ہو گئی۔

خاتون ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

دوسری جانب لکھنؤ میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیعہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

سمیعہ رانا کا کہنا ہے کہ سرکاری عہدے دار کی ایسی حرکت کرنے کا مطلب ہے کہ وہ دیگر افراد کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل اڈیا نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹروں کو اپائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کی نقاب کھینچ دی تھی۔

مسلم دشمنی اور تنگ نظری کا حالیہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اتحادی بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کی نقاب کھینچی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات