جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیاد پر بنائے جائیں۔
لسبیلہ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کو ہٹانے یا رکھنےکا اختیار اپوزیشن کے پاس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ غلط آئینی ترامیم سے ملک کا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے، بلوچستان کے مسائل طاقت سے نہیں، مذاکرات سے حل ہوں گے۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ 75 سال میں مسائل حل نہ ہوئے، یہی روش رہی تو مزید 100 سال لگیں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے صوبوں پر جے یو آئی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
