11 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمیڈیا ٹائیکون جمی لائی کو رہا کیا جائے، ٹرمپ کا چین سے...

میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو رہا کیا جائے، ٹرمپ کا چین سے مطالبہ


کراچی (نیوز ڈیسک) میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو رہا کیا جائے، ٹرمپ کا چین سے مطالبہ، امریکی صدرکالائی کی صحت پر تشویش کا اظہار، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رہا کیا گیا تو وہ سیاسی سرگرمیوں کو ترک کر دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر چینی صدر شی جن پنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے گرفتار پرو ڈیموکریسی میڈیا ٹائیکون جمی لائی کو رہا کیا جائے۔ لائی جو 78 سال کے ہیں، کو ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ نے قومی سلامتی کے قانون کے تحت تین الزامات میں مجرم قرار دیا، جس پر انسانی حقوق کے گروپوں نے تنقید کی اور اسے شہر میں صحافتی آزادی کے زوال کی علامت قرار دیا۔ الزامات میں لائی پر سازش کر کے غیر ملکی حکومتوں کو ہانگ کانگ یا چین کے خلاف کارروائی کرنے کی ترغیب دینے اور مواد شائع کرنے کا الزام شامل تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات