18 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمیرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی، گریجویشن پارٹی کی تصاویر...

میرب علی نے وکالت کی تعلیم مکمل کرلی، گریجویشن پارٹی کی تصاویر وائرل


فوٹو — انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے وکالت کی تعلیم  مکمل کرلی۔

میرب علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی گریجویشن پارٹی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے دوستوں نے میرے لیے گریجویشن پارٹی کا انعقاد کر کے مجھے حیران کر دیا۔ مجھ پر اللّٰہ کا کرم ہے، الحمدللّٰہ۔‘

ان تصاویر میں اداکارہ کو دوستوں کے ساتھ اپنی ڈگری مکمل ہونے کی خوشی میں پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میرب علی کے دوستوں نے ان کے گھر کے بیک یارڈ کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا اور ساتھ ہی پارٹی کے لیے مزیدار کھانے کا بھی انتظام کیا۔

اداکارہ نے اس خوشی کے موقع پر سیاہ رنگ کی ڈینم پینٹ کے ساتھ آف شولڈر ٹاپ پہننے کا انتخاب کیا۔

میرب علی اپنی گریجویشن پارٹی میں ہلکے میک اپ اور کھلے ہوئے بالوں میں بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات