13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلیڈز کے اسپتالوں میں بقایا تنخواہوں کے تنازع پر عملے کی ہڑتال...

لیڈز کے اسپتالوں میں بقایا تنخواہوں کے تنازع پر عملے کی ہڑتال کا اعلان


برطانیہ کے شہر لیڈز میں واقع چار سرکاری اسپتالوں کے ملازمین نے بقایا تنخواہوں کے تنازع پر اس ہفتے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

مزدور یونین یونیسن (Unison) کے مطابق، لیڈز ٹیچنگ ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ کے زیرِ انتظام اسپتالوں میں کام کرنے والے تھیٹر اسسٹنٹس جمعرات کی صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے کام چھوڑ دیں گے۔ 

یونین کا کہنا ہے کہ متعلقہ عملے سے طویل عرصے تک ایسے فرائض انجام لیے گئے جو ان کے مقررہ پے گریڈ سے زیادہ اعلیٰ سطح کے تھے، تاہم انہیں اس کے مطابق اجرت ادا نہیں کی گئی۔ 

یونیسن نے الزام عائد کیا ہے کہ متاثرہ عملے کو صرف ایک سال کی بقایا تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے، جبکہ دیگر اسپتالوں میں اسی نوعیت کے معاملات میں ملازمین کو اپریل 2021 سے بقایا جات ادا کیے گئے ہیں۔ 

یونین کے مطابق یہ امتیازی سلوک ناقابلِ قبول ہے، یونیسن یارکشائر اور ہمبرسائیڈ کی ایریا آرگنائزر ایموجن ووڈز نے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ اسپتال انتظامیہ اس ہڑتال کو روک لے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عملہ ہرگز یہ نہیں چاہتا کہ کرسمس سے قبل سرد موسم میں پکٹ لائن پر کھڑا ہو، مگر ایک سال سے زائد عرصے سے انتظامیہ سے بات چیت کے باوجود کوئی حل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث اب ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

دوسری جانب، لیڈز ٹیچنگ ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر میگنس ہیریسن نے کہا ہے کہ انتظامیہ تھیٹر کے عملے اور یونین نمائندوں کے ساتھ مل کر اس تنازع کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اولین ترجیح ہے اور انتظامیہ ہڑتال سے بچنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ 

یونیسن کے مطابق ہڑتال کے دوران پکٹ لائن لیڈز جنرل انفِرمرِی کے مرکزی داخلی راستے کے قریب واقع گول چکر (راؤنڈ اباؤٹ) پر قائم کی جائے گی۔

اس ممکنہ ہڑتال کے باعث اسپتالوں میں معمول کے آپریشنز اور خدمات متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم ہنگامی طبی سہولیات جاری رہنے کی توقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات