قومی ایئر لائن کی نج کاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق چاروں کنسورشیم کے آفیشلز کاچیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور قومی ایئر لائن کے افسران کے ساتھ ہفتے کے روز اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کنسورشیم نے قومی ایئر لائن اور نج کاری کمیشن سے یومیہ بنیاد پر ریکارڈ مانگ لیا۔
کنسورشیم کو موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل روٹس کی تفصیلات فراہم کر دی گئیں۔
وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ سے قومی ایئر لائن کو چاروں کنسورشیم کو تفصیلات فراہمی اور تعاون کی ہدایت کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام کنسورشیم اپنی پیشکش 23 دسمبر کو ہونے والی بولی میں دیں گے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن قومی ایئر لائن خریدنے والے کنسورشیم کی ذمے داری نہیں ہو گی۔
