پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس میں سیاحتی مقامات پر ورکرز کی ہڑتال کے باعث میوزیم سمیت سیاحتی مراکز بند ۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ہڑتال کے باعث اہم سیاحتی مقامات پیر کے روز بند رہے ان میں پیرس کا عالمی شہرت یافتہ لوور میوزیم کارکنوں کی ہڑتال کے باعث مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف فرانس بلکہ دنیا بھر سے آنے والے سیاح شدید متاثر ہوئے ہیں۔ یہ ہڑتال فرانس کے ثقافتی شعبے میں جاری وسیع تر مزدور احتجاج کا حصہ ہے، جو حکومت کی معاشی اور سماجی پالیسیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی بے چینی کی عکاسی کرتا ہے۔ہڑتال کی بنیادی وجوہات لوور میوزیم کے ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف نے یونینز کی اپیل پر کام چھوڑ دیا۔
