11 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںصوبائی وزیر کا نام پی سی ایل اور پی این آئی ایل...

صوبائی وزیر کا نام پی سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر جواب طلب


—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر امجد علی کا نام پی سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست دائر کی گئی۔

جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست کی سماعت کی، وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ اور امیگریشن حکام سے جواب طلب کر لیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کو کبھی آف لوڈ بھی نہیں کیا گیا، ایک ہفتہ کا وقت دے دیں، جواب جمع کرا دیں گے۔

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ ابھی تک کیوں جواب جمع نہیں کرایا؟ تین مرتبہ حکم دیا گیا کہ وفاقی حکومت جواب جمع کرائے۔

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آخری مرتبہ فریقین سے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات