18 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹصبا فیصل اور ندا یاسر پر ہونیوالی تنقید پر علیزے شاہ نے...

صبا فیصل اور ندا یاسر پر ہونیوالی تنقید پر علیزے شاہ نے خوشی کا اظہار کیوں کیا؟


فوٹو کولاج — سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی ساتھی اداکاراؤں صبا فیصل اور ندا یاسر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر صبا فیصل اور ندا یاسر کے حالیہ تنازعات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت معذرت صبا آنٹی لیکن کرما بہت بری چیز ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرے ساتھ 2 ڈراموں میں کام کرنے کے بعد بھی میں آپ کو نیچرل نہیں لگی تھی مگر امید ہے اب آپ کو سب کچھ صاف صاف نظر آ رہا ہوگا۔ 

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام

اداکارہ نے ندا یاسر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ندا آنٹی آپ نے بھی ویسے یہ لوگوں کو ان کے حق کا پیسہ نہ دینے والی حرکت یاسر انکل سے ہی سیکھی ہے ناں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ کرم، اپنے دو ٹکے کے شو میں اپنے اسسٹنٹ کو بول کر بار بار مدعو نہ کروائیں جس کے پیسے فنکاروں کو ملتے ہی نہیں۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوش ہوں کہ  ان نام نہاد سینئرز کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہو رہا ہے جس کے یہ حقدار ہیں۔

اُنہوں نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ احترام کوشش اور سالمیت کا باہمی تبادلہ ہے نہ کہ صرف درجہ بندی یا بزرگی کے ذریعہ عطا کیا گیا استحقاق!

فوٹو — انسٹاگرام
فوٹو — انسٹاگرام



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات