18 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسہیل خان نے ٹریفک اتھارٹی اور مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟

سہیل خان نے ٹریفک اتھارٹی اور مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟


— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف فلمساز و اداکار سہیل خان نے اپنے مداحوں اور ٹریفک اتھارٹی سے معافی مانگ لی۔

سہیل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیلمٹ پہنے بغیر موٹرسائیکل چلاتے وائرل ہونے والی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں تمام موٹر سائیکل سواروں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ براہ کرم ہیلمٹ پہنیں۔ 

اداکار نے لکھا کہ میں بعض اوقات ہیلمٹ پہننے سے گریز کرتا ہوں کیونکہ مجھے کلاسٹروفوبیا ہے لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ ہیلمٹ نہ پہننے کا کوئی عذر نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ موٹرسائیکل سواری بچپن سے ہی میرا شوق رہا ہے، اس شوق کا آغاز  بی ایم ایکس سائیکلز سے ہوا اور اب میں موٹر سائیکل چلاتا ہوں۔

سہیل خان نے لکھا کہ میں زیادہ تر راتوں کو ایسے وقت میں موٹر سائیکل چلاتا ہوں جب سڑکوں پر زیادہ ٹریفک نہیں ہوتی ہے اور جتنی ہوتی ہے وہ بھی سست رفتار ہوتی ہے مگر اس کے باوجود بھی میری ایک کار میرے پیچھے پیچھے ہوتی ہے۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں اس بات کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں  کلاسٹروفوبیا سے نجات حاصل کرنے اور ہیلمٹ پہننے کی پوری کوشش کروں گا تو اس وقت تک میرے ساتھ تھوڑا تعاون کر لیں۔

اداکار نے لکھا کہ میں ٹریفک اتھارٹی سے معافی مانگتا ہوں اور اُنہیں اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ میں تمام قوانین کی پابندی کروں گا۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں ان تمام موٹرسائیکل سواروں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ہر حال میں ہیلمٹ پہنتے ہیں کیونکہ یہ ہماری حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

سہیل خان نے مزید لکھا کہ محفوظ رہنا بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے، میں ایک بار پھر معافی مانگتا ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات