23 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوسڈنی حملہ: مبینہ حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ کی تفصیلات...

سڈنی حملہ: مبینہ حملہ آور ساجد اکرم کے بھارتی پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں


سڈنی حملے میں مبینہ طور پر ملوث بھارتی نژاد شخص ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کے پاسپورٹس سامنے آ گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ بھارتی سفارت خانے کی جانب سے 24 فروری 2022 کو 10 سال کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام کو ابتدا ہی سے حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، تاہم یہ معلومات فوری طور پر عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔

واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا میں حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوششیں کی گئیں، جنہیں بعد ازاں گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق 2020 میں آسٹریلیا نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکاروں کو مبینہ جاسوسی سرگرمیوں پر ملک بدر کیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان سرگرمیوں کا مقصد آسٹریلیا میں مقیم بھارتی افراد کی پروفائلنگ تھا۔

ماہرین کے مطابق سڈنی حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ساجد اکرم نے حال ہی میں بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا تھا۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کی روشنی میں تحقیقات مکمل کی جائیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات