22 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومجرم و سزاسندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گروپ کے 5...

سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گروپ کے 5 زخمی ملزمان سمیت 7 افراد گرفتار


سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروپ سے تعلق رکھنے والے5 زخمی ملزمان سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع سینٹرل اور ضلع سٹی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث جمیل چھانگا اورصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے تعلق رکھنے والے 5 زخمی ملزمان سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا۔

گرفتارملزمان میں  پرویز عرف پوا، اصغر علی، شکیل احمد عرف کامریڈ، فیضان عرف لمبو، محمد زبیرعرف چھوٹو، محمد صابر اور محمد عمر عرف افشانی بلوچ شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا، اسامہ جمیل اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کے کہنے پر مختلف فیکٹری مالکان، دکانداروں، بلڈروں کے زیرتعمیر پراجیکٹ اور ریسٹورنٹس کو بھتہ کی پرچی دینے اوربھتہ نہ دینے پر فائرنگ کرنے اور خوف وہراس پھیلانے میں ملوث ہیں۔

گرفتارملزمان نے اکتوبرمیں ناظم آباد میں واقع جدہ باربی کیو فاسٹ فوڈ شاپ پر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے فائرنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ترجمان کے مطابق ملزمان بھتہ سے وصول شدہ رقم بیرون ملک مقیم سرغنہ جمیل چھانگا، صمد کاٹھیاواڑی اور اسامہ جمیل کو غیر قانونی طریقے سے بجھواتے تھے۔

گرفتارملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں بھتہ خوری اوراقدام قتل کی متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات