23 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوسابق وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کا اعتراف: آپریشن سندور کے پہلے دن ہی بھارت...

سابق وزیراعلیٰ مہاراشٹرا کا اعتراف: آپریشن سندور کے پہلے دن ہی بھارت ہار گیا


بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے پہلے دن ہی فضائی جنگ میں مکمل شکست کا سامنا کر چکا تھا۔

پرتھوی راج چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں بھارتی جہاز مار گرائے گئے اور بھارتی ائیر فورس کے جہازوں کو بعد میں مزید پرواز کرنے سے روک دیا گیا کیونکہ پاکستان ائیر فورس کے حملوں کا خطرہ موجود تھا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بھارت نے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے ’آپریشن مہادیو‘ کے نام سے جعلی مقابلے شروع کیے۔

پرتھوی راج چوہان نے اپنے بیان پر قائم رہنے کا عندیہ دیا اور معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ ان کے اس بیان نے بھارت میں سیاسی حلقوں میں شدید ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات