مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 درخواستیں دائر کر دیں۔
جسٹس جہانگیری کی جانب سے اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین نے درخواست دائر کی۔
جسٹس جہانگیری نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی بینچ سے الگ ہونے کی استدعا کر دی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔
جسٹس جہانگیری نے دوسری درخواست میں کہا ہے کہ جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے، سندھ ہائی کورٹ میں کیس کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔
جسٹس جہانگیری نے کہا کہ فل کورٹ چیف جسٹس سمیت دیگر ٹرانسفر ججز کو شامل نہ کیا جائے۔
