23 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںتعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کا کیس، پیمرا افسر طلب

تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کا کیس، پیمرا افسر طلب


فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشیات کے خاتمے کی مہم پر عمل درآمد کے لیے پیمرا کے متعلقہ افسر کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس، اے این ایف اور پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دی۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو منشیات کے خاتمے کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس خود بنانی ہے۔

اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کے خاتمے سے متعلق ہر نجی تعلیمی ادارے میں فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے، پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ ہر اسکول میں فوکل پرسن پر مشتمل کمیٹی بن گئی ہے۔ 

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے سے متعلق پیمرا ٹی وی چینلز پر آگاہی مہم نشر کروائے۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیمرا کے متعلقہ افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات