اسموگ اب ایک سالانہ ماحولیاتی مسئلہ بن گیا ہے اور ہر سال لاکھوں لوگوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے لیکن چند انتہائی آسان اقدامات کرکے اس سے پیدا ہونے والے صحت کے بہت سے مسائل کو کم کیا جاسکتا ہے۔
صحت کو اسموگ سے پیدا ہونے والے مسائل سے محفوظ رکھنے کے لیے درج ذیل آسان اقدامات کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
1- دن بھر تھوڑی تھوڑی مقدار میں پانی پیتے رہیں اور زیادہ بہتر یہ ہے کہ پانی کا درجہ حرارت کمرے کے عام درجہ حرارت کے برابر ہو یعنی زیادہ ٹھنڈا نہ ہو۔
2- گرم مشروبات جیسے کہ چائے، کافی یا قہوے کی مقدار میں اضافہ بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔
3- ناشتہ کیے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں کیونکہ ناشتہ مدافعتی نظام کو فوری طور پر فروغ دینے کے لیے ضروری ہے اور مسلسل 7 سے 8 گھنٹے تک بھوکا رہنے سے بھی گریز کریں۔
4 – گھر سے باہر نکلتے ہوئے خود کو اچھی طرح سے ڈھانپ لیں اور اگر دفتر جا رہے ہیں تو وہاں پہنچتے ہی وضو کریں تاکہ اسموگ کے اثرات آپ کی ناک اور حلق سے صاف ہوجائیں اور اسی طرح جب دفتر سے گھر لوٹیں تو فوراً نہائیں اور بھاپ لیں۔
5- جب رات کو سونے سے پہلے ٹھنڈا جوس، پانی یا دودھ پینے سے گریز کریں اور اگر سونے سے پہلے کسی قسم کا مشروب لازمی پینا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کے اس کا درجہ حرارت کمرے کے عام درجہ حرارت کے برابر ہو یا پھر گرم ہو۔
