انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 4 سال میں پاکستانی برآمدات میں 13 ارب 79 کروڑ ڈالر اضافے کا تخمینہ لگادیا۔
پاکستان نے 2030 تک ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جبکہ آئی ایم ایف نے حکومت کے برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کے برعکس پیشگوئی کر دی۔
آئی ایم ایف نے 2030 تک پاکستانی برآمدات 46 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال پاکستان کی مجموعی برآمدات 36 ارب 46 کروڑ ڈالر تک جائیں گی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کہا کہ مالی سال 2028 میں برآمدات 40 ارب اور 2029 میں تقریباً 43 ارب ڈالر رہیں گی، مجموعی درآمدات میں 2030 تک 18 ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کا تخمینہ ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان کی درآمدات 64 ارب ڈالر سے زائد رہیں گی۔ 2027 میں درآمدات 66 ارب 86 کروڑ اور 2028 میں 72 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں گی۔ 2029 میں 77 ارب، 2030 میں درآمدات بڑھ کر 82 ارب 81 کروڑ ڈالر ہو جائیں گی۔
وفاقی حکومت نے پہلے 3 سال میں برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ بعد میں حکومت نے 3 سال کے ہدف سے پیچھے ہٹتے ہوئے مدت 5 سال مقرر کر دی تھی۔
