پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔
یمنیٰ زیدی کو مداح ہمیشہ سے ان کی شاندار اداکاری اور مناسب ملبوسات کے انتخاب کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
اُنہوں نے 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں شرکت کے لیے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا جس پر وہ سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
اداکارہ ایوارڈز کی تقریب میں ہلکے گلابی رنگ کی اسکرٹ کے ساتھ کراپ ٹاپ اور اس کے اوپر لمبا کوٹ پہنے ہوئے نظر آئیں۔ ان کا یہ جوڑا مشہور ڈیزائنر شہلا چتور کا ڈیزائن کیا ہوا ہے۔
یمنیٰ زیدی کے مداح اُنہیں مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھ کر کچھ زیادہ خوش نہیں ہوئے بلکہ کچھ نے تو شدید تنقید بھی کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے فلم ’نایاب‘ میں شاندار اداکاری پر لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام بھی کیا ہے۔
