کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی، آگ نے خالی ٹینکروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق آگ نے 3 خالی ٹینکروں کو لپیٹ میں لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
کے پی ٹی ذرائع کے مطابق کیماڑی آئل ایریا گیٹ نمبر 2 پر آئل ٹینکر میں آگ لگی ہے۔
