14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںکرسمس پر سیکیورٹی پلان مرتب

کرسمس پر سیکیورٹی پلان مرتب


ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو—فائل فوٹو

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پولیس افسران اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں 25 دسمبر کے موقع پر شہر بھر میں امن و امان، سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کرسمس کے موقع پر شہر بھر کے گرجا گھروں کی حفاظت اور نگرانی کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت کی کہ گرجا گھروں کو آنے جانے والے راستوں، گزرگاہوں اور اطراف میں سخت سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات