کراچی:
شہر قائد کے علاقے ناتھا خان پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہوگئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردی گئی، جہاں اس کی شناخت 50 سالہ ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔
