گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر ڈاکوؤں نے مسافر بس پر حملہ کر کے کئی مسافروں کو اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مرید شاخ کے قریب گڈو کشمور روڈ پر مسافر بس پر حملہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو کچھ مسافروں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔
