21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات جاری

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات جاری


فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول جاری کردیا گیا، پی ایس ایل کے نئے سیزن میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 8 ٹیموں کا ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر ہی ہوگا، ہر ٹیم کو کم سے کم 10 میچز کھیلنے کو ملیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میچز آئندہ سال 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک 5 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 11 میں 39 دن میں 44 میچ کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 28 میچز ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 8 ٹیموں کو 4-4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3-3 میچ کھیلے گی، سپر فور مرحلے میں 12 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں گروپس کی 2 ٹاپ ٹیمیں پلے آف کھیلیں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات