14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان اور ازبکستان کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدہ میں توسیع

پاکستان اور ازبکستان کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدہ میں توسیع


ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت پاکستان کےبین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پاکستان اور ازبکستان کا ترجیحی تجارتی معاہدہ کی توسیع پر اتفاق کیا گیا اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان  اگلے دو سال میں دوطرفہ تجارت کو2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ پاکستان اور ازبکستان کی قیادت نے باہمی معاشی تعاون اور اقتصادی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک – ازبک تجارت میں سہولت کے لیے کسٹمز ہم آہنگی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور ریئل ٹائم ڈیٹا ایکسچینج پر زور دیا گیا۔ ازبکستان کی جانب سے  ٹیکسٹائل، لیدر، فارما اور سرجیکل آلات کو مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔

روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ، پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ ترجیحی تجارتی معاہدہ توسیع سے پاکستان میں تجارتی حجم بڑھے گا اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔

ایس آئی ایف سی پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع فراہم کرنے میں مسلسل سرگرم عمل ہے



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات