وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی شرعی عدالت اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں ہی اپنے فرائض انجام دیا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کچھ دن تک ہائیکورٹ میں شفٹ کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی اور آئینی عدالت کی منتقلی کی منظوری دی تھی۔
