17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںمسافر بس سے 10 مغوی بازیاب

مسافر بس سے 10 مغوی بازیاب


گھوٹکی میں مسافر بس سے اغوا کیے گئے 19 میں سے 10 مسافر بازیاب ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے مسافر بس پر دھاوا بول کر بس میں سوار 19 مردوں کو اغوا کرلیا تھا۔

ڈاکوؤں نے تمام خواتین کو پہلے ہی چھوڑ دیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق بس میں 25 افراد سوار تھے۔ بس صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

ڈاکو شدید دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گنے کی فصل میں فرار ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات