10 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںمختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند

مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند


پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کردیے گئے۔

ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار، ایم تھری فیض پور جنکشن سے جڑانوالہ اور ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کی گئی ہے۔

موٹروےایم 4 گوجرہ سےملتان تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سےظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کےمطابق قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور میاں چنوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، احمد پورشرقیہ، رحیم یارخان اور صادق آباد میں بھی دھند کا راج ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ فوگ سیزن میں شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، صبح 10 سےشام 6 تک سفری اوقات دھند سے محفوظ ہوتے ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات