14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںشکار پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا

شکار پور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا


فائل فوٹو

شکار پور کے قریبی علاقے ہمایوں کے پاس ریلوے ٹریک دھماکے سے متاثر ہو گیا۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے ریلوے ٹریک پر دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے کچھ دیر پہلے جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس گزری تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق دھماکے کے بعد خوش حال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو سکھر سے طلب کر لیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات