غزہ میں اسرائیلی مظالم سے چُور بے گھر فلسطینیوں کو شدید سرد موسم اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سامنا ہے جس کے باعث ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کے خیمے طوفانی ہواؤں سے اکھڑنے لگے ہیں جبکہ خیموں میں بارش کا پانی بھرنے سے بیٹھنے تک کی جگہ نہیں بچی۔
اسرائیلی بمباری سے تباہ غزہ کے الشفا اسپتال کی چھتوں سے پانی برسنے لگا ہے، ایمبولینس اور دیگر گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئی ہیں۔
اسرائیلی ناکہ بندی اور بنیادی ضروریات کی قلت کے باعث فلسطینی ناکافی پناہ گاہوں میں زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
