21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشاہین کا ڈیبیو ڈراؤنا خواب، بولنگ سے روک دیا گیا

شاہین کا ڈیبیو ڈراؤنا خواب، بولنگ سے روک دیا گیا


کراچی(اسٹاف رپورٹر)بابر اعظم کے بعد پاکستانی ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سابق ون ڈے کپتان محمد رضوان بھی آسٹریلوی بگ بیش کے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔شاہین کے لئے ڈیبیو میچ ڈراونا خواب بن گیا۔پیر کو بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے ڈیبیو میچ میں شاہین نے 2 اعشاریہ 4 اوورز میں 43 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے اور بیٹنگ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی بین الاقوامی سطح پر مشہور لیگ بگ بیش لیگ میں اس بار متعدد پاکستانی کرکٹ اسٹارز ایکشن میںہیں۔ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی بھی برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے انہیں دوسرے اوور میں بولنگ دی گئی جس کے بعد وہ 13ویں اوور کے بعد دوبارہ بولنگ کے لئے آئے۔گیلونگ میں میلبرن رینیگڈز کی بیٹنگ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کو اچانک میچ امپائر نے گیند کرنے سے روک دیا۔جس وقت پاکستانی فاسٹ بولرکو بولنگ سے روکا گیا تو وہ 2.4 اوورز پھینک چکے تھے اور بغیر کوئی وکٹ دیئے، 43 رنز دیے تھے اور ان کی جانب سے کرائے گئے اوورز میں تین نو بال بھی پھینکی گئیں۔امپائرز نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنے کوٹے کے تیسرے اوور میں دو خطرناک بیمر نو بال کرانے پر بولنگ سے روکا ہے۔پاکستان کے ایک اور اسٹار بیٹر محمد رضوان بھی اپنے ڈیبیو کو یادگار نہ بناسکے۔محمدرضوان نے اپنے بگ بیش ڈیبو میچ میں دس گیندوں پر 4 رنز اسکور کیےمیلبورن رینیگیڈز کی نمایندگی کرتے ہوئے محمد رضوان نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئے۔ میلبورن کی نمائندگی کرنے والے حسان خان نےچھ گیندوں پر پانچ سنچریاں بنائیںاورتین اوورز میں 30رنز دیئے۔بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوسرے میچ میں میلبورن رینیگیڈز نے برسبین ہیٹ کو 14رنز سے ہرادیا۔میلبورن رینی گیڈز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 212 رنز بنائے ۔کیوی بیٹر ٹم سائفرٹ نے 56 گیندوں پر 102رنز کی اننگز کھیلی، 9 چوکے، 6 چھکے شامل تھے۔اولیور پیک نے 57رنز بنائےگیلونگ:جیک ولڈر متھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات