14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںسی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی، 4 افراد زخمی

سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی، 4 افراد زخمی


—فیس بک ویڈیوز گریب

نوشہرہ کے ایک سی این جی اسٹیشن میں آگ لگ گئی ۔

ڈی ایس پی نوشہرہ جواد خان کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نے یہ بھی بتایا ہے کہ آگ لگنے سے اسٹیشن میں 2 کاریں، 2 موٹر سائیکلیں اور 1 رکشہ بھی جل گیا۔

ڈی ایس پی نوشہرہ جواد خان نے بتایا ہے کہ آگ نے سی این جی اسٹیشن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریباً 1 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات